• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر التواء کانگریسی قانون سازی پر بات نہیں کرسکتے، امریکا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ زیر التواء کانگریسی قانون سازی پر بات نہیں کرسکتے۔

ایوان نمائندگان میں پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے یہ معاملہ اٹھاتے رہے ہیں، امریکی اعلیٰ حکام نے مسلسل، نجی اور عوامی طور پر پاکستان پر زور دیا ہے کہ آئین کے مطابق عوام کے حقوق کا احترام کیا جائے۔

ویدانت پٹیل کے مطابق انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کیا جائے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ اس میں اظہار رائے کی آزادی، پُرامن اجتماع اور مذہبی آزادی بھی شامل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید