• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے بلدیاتی حکومت کے لیے کم بجٹ مختص کیا ہے، یونس ڈھاگا


کراچی چیمبر کی پالیسی ریسرچ ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ سندھ نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم بجٹ بلدیاتی حکومت کے لیے مختص کیا ہے۔

ایک بیان میں یونس ڈھاگا نے کہا کہ پنجاب نے بجٹ کا 15 فیصد، خیبر پختونخوا نے 18 فیصد جبکہ سندھ نے صرف 5 فیصد بلدیاتی حکومتوں کے لیے مختص کیا۔ سندھ نے اپنے 3 ہزار 56 ارب روپے کے بجٹ میں سے 160 ارب روپے لوکل باڈیز کے لیے رکھے ہیں۔

یونس ڈھاگا نے مزید کہا کہ 160 ارب صوبے کے 30 اضلاع میں تقسیم ہوں گے، جس میں سے کراچی کو صرف 35 ارب روپے ملیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی صوبے کی بلدیاتی حکومت کا 22 فیصد بنتا ہے، اگر خیبر پختونخوا کی طرح سندھ میں بھی لوکل باڈیز کےلیے بجٹ کا 18 فیصد رکھا جاتا تو رقم 550 ارب روپے بنتی۔

یونس ڈھاگا نے یہ بھی کہا کہ اس میں سے کراچی کا 22 فیصد حصہ 121 ارب روپے بنتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت پنجاب کی طرح بجٹ کا 15 فیصد لوکل باڈیز کےلیے رکھتی تو سندھ میں لوکل باڈیز کے لئے رقم 458 ارب روپے بنتی، اس میں سے کراچی کا 22 فیصد حصہ 100 ارب روپے بنتا۔

قومی خبریں سے مزید