• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں 3 ماہ میں 141 پرتشدد واقعات رونما ہوگئے


خیبر پختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ (اپریل، مئی اور جون) میں 141 پرتشدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔

سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے مطابق 3 ماہ کے دوران پرتشدد واقعات میں 253 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 82 زخمی ہوئے، اس دوران صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی دورانیے میں بلوچستان میں پرتشدد واقعات میں 46 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہوئے 87 فیصد حملوں میں افغانستان سرزمین استعمال ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پرتشدد کارروائیوں کے 240 واقعات ہوئے، جن میں مجموعی طور پر 380 جاں بحق اور 220 زخمی ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید