• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپورٹرز کو عام ٹیکس نظام میں شامل کرنے پر مرزا اختیار بیگ کی شدید تنقید

کراچی(جنگ نیوز)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے آئی ایم ایف کے مطالبات پورا کرنے کیلئے ایکسپورٹرز کے 1991 کے فکس ٹیکس نظام کو فوری ختم کرنے اور انہیں عام ٹیکس نظام میں شامل کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل پاکستان کی ایکسپورٹ کو بری طرح متاثر کرے گا جو بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے غیر مقابلاتی ہونے کے باعث پہلے ہی جمود کا شکار ہے ، ڈاکٹر بیگ نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ اضافی پیداواری لاگت کی وجہ سے نہایت کم مارجن پر کام کر رہا ہے، ایکسپورٹرز کے ایک فیصد فکس ٹیکس ختم کرنے سے وہ عام ٹیکس نظام میں 29 فیصد ادا کریں گے، اس سلسلے میں ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (TMA) کا ہنگامی اجلاس صدر دفتر میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں ایکسپورٹرز نے شرکت کی اور ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو خصوصی طور پر اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید