• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن کی 2 لڑکیوں کو والدین کے حوالے کردیا

حیدرآباد(بیورورپورٹ)حیدرآباد پولیس نے بھٹائی نگرتھانے کی حدود سے ملنے والی کرآچی کی رہائشی 2گمشدہ لڑکیوں جن کے اغوا کا مقدمہ اورنگی ٹائون تھانے میں درج تھا،لاوارث حالت میں برآمد کرکے قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ،تفصیلات کے مطابق بھٹائی نگرپولیس کو جمعرات کودوران پیٹرولنگ جامشورو روڈ پرآغا خان اسپتال کے قریب سے 2لڑکیاں پریشانی کی حالت میں کھڑی روتے ہوئے ملی تھیں، لڑکیوں نے بتایا کہ ہمارے والدین آپس میں آئے روزجھگڑا کرتے ہیں جس کے باعث تنگ آکرانہوں نے گذشتہ روز اپنا گھر چھوڑ دیاتھا،پولیس کے مطابق لڑکیوں کی شناخت کوہ نور بنت ذاکر حسین اور اریبہ بنت رمضان علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید