• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد میں نجی اسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق، اہل خانہ کا ڈاکٹروں اور عملے پر تشدد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد میں قائم نجی اسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون کے جاں بحق ہونے پر اہل خانہ نے ڈاکٹروں اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اسپتال کے ڈاکٹر آفتاب حیدر ملک کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ دو دن پہلے حاملہ خاتون ہائی بلڈ پریشر کےساتھ اسپتال آئی تھی خاتون کی حالت نازک تھی ، اہل خانہ کو خطرات سے آگاہ کرکے اجازت ملنے کے بعد سی سیکشن کیا گیا جس دوران اس کا بلڈ پریشر لو ہوگیا اور وہ جان سے چلی گئی، اس حوالے سے قانونی کارروائی کے لئے تھانے سے رابطہ کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید