کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ارباب اختیار محرم الحرام میں مجالس، محافل اور جلوس عزا کے انعقاد کو بلا رکاوٹ آزادی کے ساتھ بنانے کے اقدامات کریں،محرم و صفر المظفرکے ایام لوڈ شیڈنگ فری قرار دئیے جائیں تاکہ نہ صرف عقیدت مند شہدائے کربلا کو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کر سکیں بلکہ دہشت گردی و تخریب کاری کو ناکام بنانے میں یہ عمل معاون ثابت ہوسکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو الگ الگ خطوط کے ذریعے کیا۔