• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کو حاضری شیٹ جمع کرانے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ جن اسکولوں نے سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات 2024ء کی ایوارڈ لسٹ / حاضری شیٹ ابھی تک بورڈ آفس میں جمع نہیں کرائی وہ بورڈ آفس کے پریکٹیکل سیکشن کمرہ نمبر47، دوسری منزل بلاکBمیں 10جولائی تک لازمی جمع کرا دیں ورنہ ان اسکولوں کے تمام طلباء و طالبات کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید