• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر 5 افراد زخمی، ایک زخمی ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران 5 افراد زخمی جبکہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق جعفر طیار سوسائٹی گلی نمبر 5 آل محمد چوک کے قریب مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں 50سالہ ذوالفقار ولد مختار اور 23سالہ عباس ولد حسن زخمی ہوگئے ، بلوچ کالونی ایڈمن سوسائٹی میں واقع ہوٹل میں منگل کی صبح مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی اس موقع پر ہوٹل ملازمین کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 35سالہ ثناءاللہ ولد نظام الدین ،30سالہ زمان ولد عظیم اور 22سالہ سمیع زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم یاسر محمد خان زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتارکرلیا، دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ 

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید