• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 پاکستانی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کھیلنے کیلئے این او سی جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی لیگز کیلئے 12کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیئے ہیں۔ ان میں محمد عامر، ابرار احمد، فخر زمان، حارث رؤف، محمد حارث، محمد حسنین، سلمان علی آغا، شاداب خان، شرجیل خان، صہیب مقصود، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں ۔فاسٹ بولر محمد عامر کو کاؤنٹی کرکٹ کےلیے 4 سے 20 جولائی تک، شرجیل خان اور صہیب مقصود کو ویٹرنز چیمپئن شپ آف لیجنڈز ، لیگ اسپنر اسامہ میر کو دی ہنڈرڈ جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف، زمان خان اور اسپنر ابرار احمد کو میجر کرکٹ لیگ کیلئے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔فخر زمان کو سی پی ایل کیلئے جبکہ محمد حارث، محمد حسنین، سلمان علی آغا اور شاداب خان کو لنکا پریمئیر لیگ این او سی جاری کیا گیا ہے۔ بیٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ وہ کیربیئن پریمیئر لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔صائم ایوب کی درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔دریں اثناءبابر اعظم ،محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو ابھی تک کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلئے این او سی جاری نہیں کی جاسکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے الحاق کے حوالے سے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہوا ہے۔ آئی سی سی کی وضاحت کے بعد این او سی کا فیصلہ ہو گا۔

اسپورٹس سے مزید