• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو اگلے ٹی 20ورلڈکپ میں براہ راست شرکت کا ٹکٹ مل گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو دو سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا براہ راست ٹکٹ مل گیا سری لنکا اور بھارت بطور میزبان ٹی ٹونٹی ورلڈ میں شرکت کریں گی۔ منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے والی 12 ٹیموں کا اعلان کردیا ۔ویسٹ انڈیز اور امریکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلہ کھیلنے والی تمام 8 ٹیموں نے 2026 کے ورلڈکپ میں برائے راست جگہ بنالی ان میں افغانستان، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، بھارت، جنوبی افریقا، امریکا اور انگلینڈ شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید