کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا ۔ وکٹری پریڈ کے دوران لاکھوں بھارتی سڑکوں پر امنڈ آئے اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔ شائقین کے ساتھ بھارتی کرکٹرز بھی یوانہ وار رقص کرتے رہے۔ ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی پہنچی ۔ شام کو ٹیم ممبئی پہنچی۔ لاکھوں افرادکھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے پہنچ گئے۔ کھلاڑیوں نے کھلی بس میں وانکھیڈے اسٹیڈیم تک سفر کیا۔