• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈومیسائل بناکر شہری سندھ کا کوٹہ کھایا جارہا ہے، علی خورشیدی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہےکہ بھٹو والے کوٹہ سسٹم کے مطابق شہری سندھ کو نوکریاں دینے کے بجائے جعلی ڈومیسائل بناکر شہری سندھ کا کوٹہ کھایا جارہاہے ، سندھ میں تعلیم، صحت کا نظام اور انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے کرپشن عروج پر ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزیروں سے کہتا ہوں پریس کانفرنس بہت ہوگئی اب تنخواہ حلال کریں اور نالوں کی صفائی کرا ئیں، بھٹو نے سندھ میں کوٹہ سسٹم شہری سندھ کے نوجوانوں پر تعلیمی اور سرکاری نوکریوں کے دروازے بند کرنے کیلئے لگایا، کورٹ کے فیصلے اور ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس نے پیپلز پارٹی کی نیندیں اڑا دی ہیں،پیپلز پارٹی میں نمبر بڑھانے کی ریس لگی ہوئی ہے، بنگالیوں کی اکثریت کو تسلیم نہ کرنے والے آج بنگالیوں کی اکثریت پر مہر لگا رہے تھے،کراچی کے شہریوں کے ٹیکس سے حکومتیں چلتی اور وزراء پلتے ہیں، شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہیں میئر کراچی سندھ کے وزراء کیساتھ ملکر کچرا اُٹھوائیں، سندھ حکومت کے جو وزراء روز میڈیا پر نظر آرہے ہیں وہ بارشوں میں کہیں نظر نہیں آئیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید