نوابشاہ(محمد انور شیخ/بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر صحت و پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،صوبے کے عوام کو تعلیم صحت اور سفر کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوششیں جاری ہیں، رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کی کاوشوں سے سندھ حکومت کی جانب سے ضلع شہید بے نظیر آباد کی عوام کیلئے پیپلز بس سروس کا تحفہ دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز بس سروس کی ڈی سی افس میں افتتا ہی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب سے رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو، جاوید اقبال آرائیں، کمشنر سید محمد سجاد حیدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع صدر و چئیرمین ضلع کونسل علی اکبر جمالی، مئیر قاضی محمد رشید بھٹی نے بھی خطاب کیا ،تقریب میں ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن، وائس چانسلر پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر گلشن میمن و دیگر نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو سفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، یہ پیپلز بس سروسز بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔