• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتک عزت قانون کیخلاف درخواستوں پر سماعت 29 جولائی تک ملتوی

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ہتک عزت قانون کیخلاف صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری و دیگران کی درخواستوں پر سماعت 29جولائی تک ملتوی کر دی،عدالت میں پنجاب حکومت کی جانب سے جواب داخل نہیں کروایا گیا،سرکاری وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ ہتک عزت قانون بنیادی حقوق اور آئین کیخلاف ہے ،استدعا ہے کہ عدالت ہتک عزت قانون کو کالعدم قرار دے ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے اپنایاکہ درخواست گزار صرف اندازوں پر بات کر رہے ہیں کہ کچھ ہونے لگا ہے، ابھی تو اس قانون کے تحت درخواست گزاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ متاثرہ شخص کے درخواست دائر کرنے کا کیوں کہہ رہے ہیں ؟ اظہرصدیق نے کہا کہ جس طرح پیمرا پابندیاں لگا رہا ہے اس سے ملک کی جگ ہنسائی ہو گی ،ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی بین الاقوامی طور پر بدنامی نہ ہو۔

ملک بھر سے سے مزید