• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی میرپورخاص کیمپس کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اُردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا بیالیسواں (42) اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی زیرِ صدارت گلشن اقبال کیمپس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں اسلام آباد کیمپس کے شعبہ تجارت کے بی ایس،ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام(ADP)، بی ایس (چار سالہ پروگرام)، بی ایس(سال سوم)، بی ایس، معاشیات ڈیٹاسائنس(چار سالہ پروگرام) کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایم ایس،ایم فل اورپی ایچ ڈی کی ڈگریوں کی توثیق کی گئی۔دفتر داخلہ کے پیش کردہ داخلہ پالیسی برائے سال 2025 کو منظور کیا گیا۔HEC کی پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ پالیسی کی منظوری دی گئی۔یونیورسٹی کے گلشن اقبال کیمپس میں شعبہ ابلاغِ عامہ اور عبدالحق کیمپس میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کے آغاز کی منظوری دی گئی۔میر پور خاص میں نیا کیمپس کھولنے کی اصولی منظوری دی گئی۔یونیورسٹی میں پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر(PDC) کے قیام کی منظوری دی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید