• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجالس محرم کے دوران شہر بھر میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی، گورنر

کراچی(نیوزڈیسک)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاہے کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں اگرمقامی حکومت کو سڑکوں کی کارپیٹنگ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے میں فنڈز کے مسائل درپیش ہیں تو میں ذاتی حیثیت میں بھی ان مسائل کو حل کرانے کے لئے تیارہوں۔ محرم الحرام میں شہر کے مختلف مقامات پر سبیلیں لگائیں گے ۔محرم الحرام کے ایام میں مجالس کے دوران شہر بھر میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔محرم الحرام کے سلسلہ میں گورنرہاؤس میں خصوصی سیل قائم کردیا گیاہے اس سیل کے ذریعہ سب سے رابطہ میں رہیں گے صوبہ میں کہیں سے بھی کوئی شکایت موصول ہوئی تو اسے فوراً حل بھی کیا جائے گا ۔

ملک بھر سے سے مزید