کراچی (نیوز ڈیسک) کیمیائی علوم کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ، جامعہ کراچی نے پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف کو ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض کی ہے۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ جامعہ کراچی سے وابستہ پروفیسرسید غلام مشرف جامعہ کراچی کے ان پروفیسروں میں شامل ہیں جنہیں کم عمری میں ڈی ایس سی کی ڈگری کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔