وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راجن پور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے نئے ڈی ایچ کیو اسپتال کا پلان فوری طلب کر لیا۔
مریم نواز نے صوبے میں مراکز صحت کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم اور ہر ڈویژن میں میمو گرافی مشین، بریسٹ کلینک آن وہیل کی سہولت مہیا کرنے جبکہ لیپرو اسکوپی اور انڈو اسکوپی سروسز جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچانا میرا خواب ہے۔
انہوں نے کہا کہ مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے سے اسپتالوں میں مریضوں کا رش کم ہو گا، سرکاری اسپتالوں میں سرجری کو لیپرو اسکوپی پر لانا چاہیے۔