لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس امیر بھٹی پر سابق جج لاہور ہائیکورٹ شاہد جمیل نے سنگین الزامات عائد کردیے۔
سابق جج لاہور ہائیکورٹ شاہد جمیل نے سوشل میڈیا ٹاک شو ٹاک شاک میں اعزاز سید سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جسٹس امیر بھٹی نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے داماد کو سیاسی فائدہ پہنچایا۔
جسٹس (ر) شاہد جمیل نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کوئی کیس آتا تھا تو سابق چیف جسٹس امیر بھٹی ایک مخصوص جج کے پاس لگاتے تھے۔