• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی، اس بار کس بھارتی حسینہ کے ہیرو بنیں گے؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستانی سُپر ماڈل و معروف اداکار فواد خان بھارتی فلم’اے دل ہے مشکل‘ کے 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

’فلم فیئر ڈاٹ پی کے‘ کے مطابق ہر دلعزیز اداکار اس بار بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔

لالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’مولا جٹ‘، بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘ اور ہالی ووڈ کی فلم ’مارول‘ کا حصہ رہنے والے اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کے نئے پراجیکٹ کی تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا جا رہا ہے۔


متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈیوسرز اس منصوبے کا اعلان جَلد کریں گے جبکہ اس فلم کی عکس بندی برطانیہ میں ہوگی۔

فواد خان اور وانی کپور کی فلم ایسٹ ووڈ اسٹوڈیو میں تیار ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید