• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی خاطر ہم اے پی سی میں جائینگے، عمران خان

اسلام آباد (ایجنسیاں) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ ملکی معاملہ ہے‘ ملک کی خاطر ہم اے پی سی میں جائینگے او رحکومت کا مؤقف سنیں گے‘آپریشن عزم استحکام پر ہمارے تحفظات موجود ہیں‘

وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ لگتا ہے سابق وزیر اعظم کا موسم تبدیل ہورہا ہے۔

 ان کا رویہ غیر سیاسی ہے لیکن ان کے دل میں کوئی ہمدردانہ گنجائش پیداہورہی ہے‘وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑکا کہنا ہے کہ عزم استحکام آپریشن پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے بارے میں اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے‘جلد تفصیلات طے کرلیں گے ‘

 اے پی سے کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کا بیان بھی سامنے آیا ہے، اللہ کرے وہ اس پر قائم رہیں‘۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام پر کل جماعتی کانفرنس بلائی گئی تو پیپلزپارٹی اپنے نمائندے بھیجے گی اوربلوچستان سے متعلق اپنا مؤقف بھی پیش کریگی ۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پی ٹی آئی کی خواہش ہے، اسٹیبلشمنٹ ہی ہمیشہ پی ٹی آئی کی کفیل رہی ہے، پی ٹی آئی کو مذاکرات کی حکومتی پیشکش اب بھی برقرار ہے۔

اہم خبریں سے مزید