• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، نتائج کا اعلان آج ہوگا

تہران (صباح نیوز)ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ ، نتائج کا اعلان آج ہوگا، مسعود پزیشکیان اور ان کے حریف سعید جلیلی کے درمیان مقابلہ،ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری۔

 تفصیلات کے مطابق ایران میں گزشتہ روز نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے ،صدارت کے لیے صرف دو امیدوار میدان میں ہیں، ایک مسعود پزیشکیان اور ان کے مد مقابل سیاست دان سعید جلیلی ہیں۔ دوسرے مرحلے کے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ۔

28 جون کو انتخابات کے پہلے راؤنڈ میں کسی بھی امیدوار کو مطلوبہ اکثریت نہ ملنے کی وجہ سے پانچ جولائی کو رن آف مقابلے کا فیصلہ کیا گیا۔

مئی کے مہینے میں صدر ابراہیم رئیسی کی ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کے بعد ایران میں رئیسی کے جانشین کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہورہی ہے۔

 سابق ہارٹ سرجن ڈاکٹر مسعود پیزشکیان ایران کی اخلاقی پولیس کے ناقدرہے ہیں، جبکہ ان کے حریف سعید جلیلی موجودہ سیاسی نظام کے حامی اور تبدیلی کے مخالف سمجھے جاتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید