وکلاء تنظیموں نے جسٹس عالیہ نیلم کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نامزدگی کا خیرمقدم کیا ہے۔
سیکریٹری پاکستان بار کونسل ریاضت علی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے کل فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور جسٹس عالیہ نیلم جسٹس شفیع صدیقی کی متفقہ نامزدگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
پنجاب بار کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بننے پر مبارک باد دیتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ جسٹس عالیہ نیلم انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گی۔
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور نے کہا کہ پنجاب کی پہلی خاتون چیف جسٹس بننے پر جسٹس عالیہ نیلم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔