• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں حکومت کے خرچے پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا اسمبلی : فوٹو فائل
خیبر پختونخوا اسمبلی : فوٹو فائل

خیبر پختونخوا میں سرکاری خرچے پر ورکشاپ، سیمینار اور بیرون ملک تربیت میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی، صوبائی حکومت کے خرچے پر بیرون ملک علاج پر بھی پاپندی ہوگی۔

خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے لیے نظم و ضبط کے اصول جاری کر دیے، محکمہ خزانہ نے مالیاتی نظم و ضبط سے متعلق تمام محکموں اور اداروں کو مراسلہ بھیج دیا۔

مراسلے کے مطابق مالیاتی نظم و ضبط کےلیے وضع کردہ رہنما اصولوں کی منظوری خیبر پختونخوا کابینہ نے دی ہے۔

جس میں کہا گیا کہ اسامیوں کی تخلیق میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیس ٹو کیس کی بنیاد پر پابندی میں نرمی کر سکتے ہیں، ایمبولنس، فائر ٹرکس، ٹریکٹرز، بسوں اور مشینری کے علاوہ گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پراجیکٹ ملازمین کے کانٹریکٹ کی مدت میں توسیع محکمہ خزانہ کی مشاورت سے کی جائے، محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری کے بغیر خالی آسامیوں پر کوئی تقرری نہیں کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید