• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: بارش سے حبس اور گرمی کی شدت میں کمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے حبس اور گرمی کی شدت مزید کم ہوگئی، محکمہ موسمیات نے آج مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

لاہور میں ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، کینال روڈ، لکشمی چوک، ہربنس پورہ میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔

واسا کے مطابق مغلپورہ میں 16ملی میٹر، تاجپورہ میں 12 اور لکشمی چوک میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش اور آندھی کے دوران کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی لاہور میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید