• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام: خیبر پختونخوا میں فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے لیے فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس اضلاع میں آرمی کی خدمات لی جائیں گی۔

اختر حیات خان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان، ہنگو، کوہاٹ، کُرم اور پشاور زیادہ حساس اضلاع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے امن کمیٹی، علماء اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں سے بات چیت کی گئی ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ 5 محرم کے بعد ایف سی بھی ذمےداریاں انجام دے گی۔

قومی خبریں سے مزید