• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ، کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب سے تین لاشیں برآمد

نوشہرہ میں کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کا تعلق مردان سے ہے جنہِیں دشمنی پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور لاشیں نوشہرہ کی حدود میں پھینک دی گئیں۔ 

پولیس نے مردان کے رہائشی تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان نے پرانی دشمنی پر مردان کے تین رہائشی ارشد، لقمان اور مرسلین کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور ان کی لاشیں نوشہرہ کے حدود میرہ مغل کئی جنگل میں کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔ 

پولیس نے تینوں لاشیں حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیں جبکہ ملزمان کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے مردان پولیس کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ اپریشن شروع کردیا ہے۔


قومی خبریں سے مزید