• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترقیاتی دعوؤں کو رد کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے 15 سال کی کارکردگی کی پریزنٹیشن دی، ان کے تمام ترقیاتی دعوؤں کو رد کرتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ میں اگر کچھ اچھا ہوتا تو ہم ان کی تعریف کرتے، سندھ کے حکمرانوں کے سامنے عوام کا مقدمہ پیش کیا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے عوام کا مقدمہ بہتر انداز میں لڑا، سندھ حکومت نے اپنے 15 سال کے دور میں کچھ بھی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی، اربوں روپے صرف اشتہارات پر لگائے جا رہے ہیں، یہ پیسہ کسی کا ذاتی نہیں میرا اور آپ کا پیسہ ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ جہاں کام ہوتا ہے وہاں حکومت کو اشتہار لگا کر بتانے کی ضرورت نہیں پڑتی، تعلیم پر 3200 ارب خرچ کیے گئے، 76 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میرے زمانے میں کراچی دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے 12شہروں میں شامل تھا، اپنے دور میں کراچی میں 3 سو ارب روپے خرچ کیے تھے، 3 سو ارب روپے کا ایک یک پیسہ کراچی پر لگایا تھا۔

ان کا مزید کنہا ہے کہ صحت کے شعبے میں سندھ حکومت نے 1700 ارب روپے خرچ کیے، اسپتالوں کو فنڈ دینے والے مخیر حضرات کو ہٹا دیں تو صحت کے شعبے کی اصلیت معلوم ہو جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید