• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ضلع مٹیاری سے اغوا ہونے والے ہندو تاجر نریش کمار کو 16 روز بعد کشمور کچے کے علاقے غوث پور سے بازیاب کروالیا گیا۔

ڈی آئی جی طارق رزاق دھاریجو کے مطابق حیدرآباد اور مٹیاری پولیس نے کشمور کچے میں مغوی اور اغوا کاروں کی خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا۔

اس دوران پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا تاہم ڈاکو پولیس فائرنگ کے باعث فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ تاجر نریش کمار کو 21 جون کو سیکھاٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید