• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام میں سندھ کے 143 علماء اور ذاکرین کے بیانات اور سفر پر پابندی عائد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محرم الحرام میں سندھ کے 143 علماء کرام اور ذاکرین کے بیانات اور سفر پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 60 روز کے لیے عائد پابندی کا اطلاق فوری ہو گا۔

محکمۂ داخلہ کے مطابق  آئی جی کی سفارش پر 13 اضلاع کے 143 علماء کرام اور ذاکرین کی تقاریر اور سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمۂ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر علماء کرام اور ذاکرین پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید