• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے قرضوں تک رسائی بہتر بنانا ہوگی، صدر

صدر مملکت آصف علی زرداری سے غیر ملکی بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو بل ونٹرز کی ملاقات۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے غیر ملکی بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو بل ونٹرز کی ملاقات۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ خواتین کی معاشی خود مختاری کیلئے مالی خدمات، قرضوں تک رسائی بہتر بنانا ہوگی، کاروباری خواتین کی حوصلہ افزائی، بینکنگ شعبے میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے غیر ملکی بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو بل ونٹرز نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

 آصف زرداری نے کہا کہ خواتین کی معاشی خود مختاری سے خاندانوں کی خوشحالی، ملکی ترقی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ماحولیات کے تحفظ اور جنگلات کے فروغ کیلئے اقدامات کیے ہیں، حکومت سندھ نے مینگروز جنگلات لگائے، عالمی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹس کی تجارت سے زرِمبادلہ حاصل کیا، موسمیاتی شعبے میں سرمایہ کاری سے ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ بینک کسانوں کی زرعی ضروریات تک رسائی بڑھانے کیلئے مالیاتی خدمات، قرضے فراہم کریں۔

قومی خبریں سے مزید