• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے،ذرائع


وزیراعظم شہباز شریف تمام سیاسی جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں وہ تمام سیاسی جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم بیرون ملک دورے سے واپسی پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے، مشاورت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔

قومی خبریں سے مزید