• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشروط سعودی شہریت دینے کا اعلان، کیا آپ اس کیلئے اہل ہیں؟

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مشروط شہریت دینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فرماں روا نے متعدد شعبوں میں اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ اعلان جمعرات کو کیا گیا ہے، جس کے مطابق سعودی عرب کو منفرد صلاحیتوں کے حامل دنیا بھر سے باصلاحیت افراد کی تلاش ہے۔

شاہ سلمان کے جاری شاہی فرمان کے مطابق سائنسدانوں، طبی ماہرین، محققین، انوویٹرز، کاروباری افراد اور منفرد صلاحیت و مہارت کے حامل ممتاز ہنر مندوں کو سعودی شہریت دی جائے گی۔

سعودی مملکت کو ان شعبوں میں منفرد صلاحیتوں اور مہارت کے حامل افراد کی تلاش ہے جو وژن 2030ء کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

وژن 2030ء کے مطابق پرکشش ماحول کو بڑھانا، غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو متوجہ کرنا، سرمایہ کاری اور ترقی میں حصہ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید