نومنتخب برطانوی وزیراعظم سر کیئراسٹارمر نے اسرائیلی وزیراعظم اور فلسطینی صدر سے ٹیلیفون پر خطے میں جاری کشیدگی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان برطانوی وزیراعظم دفتر کے مطابق وزیراعظم اسٹارمر نے نیتن یاہو سے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل کی شمالی سرحد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم اسٹارمر نے تمام فریقین کو احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا، غزہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی رسائی پر بھی بات کی۔
فلسطینی صدر محمود عباس سے وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ کی امن عمل میں تعاون کو تسلیم کرنے کی دیرینہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ امن عمل کا راستہ فلسطینیوں کا ناقابل تردید حق ہے۔