• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینین ہائی کورٹ نے ارشد شریف کا قتل غیرقانونی قرار دے دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کینیا کی ہائی کورٹ نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی فیملی کو 2 کروڑ 17 لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا۔

 کینین ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کا قتل غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔

عدالت نے کہا کہ درخواست میں جن حکومتی اداروں کا نام لیا گیا وہ اپنی ذمے داری سے فرار اختیار نہیں کر سکتے۔

کینین ہائی کورٹ نے گولی چلانے والے پولیس افسر کے خلاف فوجداری کارروائی کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل شناخت میں غلطی کا نتیجہ نہیں تھا۔

ارشد شریف کی موت کب اور کیسے ہوئی؟

واضح رہے کہ 22 اور 23 اکتوبر 2022ء کی درمیانی شب کینیا میں موجود صحافی ارشد شریف کو گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی موت کو شناخت کی غلطی قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

ارشد شریف کی تدفین

27 اکتوبر کو ارشد شریف کی نماز ِجنازہ اسلام آباد میں فیصل مسجد میں ادا کی گئی تھی جس کے بعد انہیں ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید