افغانستان نے پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8 ہزر ٹن پیاز بھجوا دی۔
افغان عبوری حکومت کے مطابق افغانستان کے صوبہ کنڑ سے پاکستان کے راستے بھارت کو تاجروں نے 9 کروڑ 10 لاکھ افغانی سے زائد مالیت کی پیاز برآمد کی ہے۔
افغان عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8 ہزار ٹن پیاز بھجوائی ہے۔
افغان عبوری حکومت کے اہلکار کے مطابق امارتِ اسلامیہ کی حکومت کے قیام کے بعد ناصرف افغانستان سے پڑوسی ممالک کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی برآمدات کی سطح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔