• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی نشان نہ لینے پر پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے سے متعلق درخواست دائر

سپریم کورٹ میں کسی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان نہ لینے پر پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے سے متعلق درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں درخواست شہری قاضی محمد سلیم کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں بھی الیکشن کمیشن معاملے پر کنفیوژن کا شکار دکھائی دیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ ملنے کے بعد مشکلات سلجھانے کیلئے سپریم کورٹ نے کاوشیں کیں، ایسا کیس پہلے نہیں آیا کیونکہ آئین ایسے مسائل کےلیے خاموش ہے۔

 درخواست گزار نے مزید کہا کہ پارلیمنٹیرینز نے ایسے تنازع کا کبھی نہیں سوچا تھا جس کے باعث قانون سازی نہیں کی۔

عدالت میں دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نشان نہ چھینے جانے سے متعلق پارلیمنٹ کو قانون سازی کی ہدایت دے۔

قومی خبریں سے مزید