• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملوں میں مزید خواتین اور بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید

فوٹو بشکریہ اے ایف پی
فوٹو بشکریہ اے ایف پی

انخلاء کے حکم کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرقی محلوں پر فضائی حملے شروع کر دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے جنوبی حصوں پر اسرائیلی حملوں میں 3 فلسطینی شہید اور 12 زخمی ہو گئے۔

جبالیہ میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کے اسپتال میں 6 سالہ بچہ بھوک، پانی اور طبی سامان کی کمی کی وجہ سے انتقال کر گیا، جس کے بعد غزہ میں غذائی قلت سے مرنے والے فلسطینیوں کی کُل تعداد 41 ہو گئی۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران 9 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر حملے کیے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں متعدد ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ رونن بار وفد کے ہمراہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے مصر روانہ ہو گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید