• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی بڑھتی فوجی طاقت، جاپان و فلپائن کے دفاعی معاہدے پر دستخط

جاپانی وزیرِ خارجہ یوکو کامیکاوا اور فلپائنی سیکریٹری دفاع گلبرٹو ٹیوڈورو منیلا میں معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں ان کے عقب میں فلپائنی صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر موجود ہیں—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
جاپانی وزیرِ خارجہ یوکو کامیکاوا اور فلپائنی سیکریٹری دفاع گلبرٹو ٹیوڈورو منیلا میں معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں ان کے عقب میں فلپائنی صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر موجود ہیں—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے خدشات کے باعث جاپان اور فلپائن نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان اور فلپائن نے مشترکہ خدشات کے سبب دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

جاپانی وزیرِ خارجہ یوکو کامیکاوا اور فلپائنی سیکریٹری دفاع گلبرٹو ٹیوڈورو نے منیلا میں معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کے وقت فلپائنی صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر بھی موجود تھے۔

اس معاہدے کے تحت جاپانی افواج فلپائن میں فوجی مشقیں کریں گی۔

معاہدے کے تحت فلپائنی افواج جاپان میں جنگی تربیت بھی لے سکیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید