• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں، معاہدوں پر دستخط


پاکستان اور بیلاروس کے درمیان درجن سے زائد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر بیلاروس الیگزینڈر لوکاشینکو نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

پاکستان اور بیلاروس نے زرعی اور صنعتی شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، گاڑیوں کی فروخت، مینوفیکچرنگ اور سروسنگ میں دونوں ملک تعاون کریں گے۔

پاکستان میں بیلاروسی زرعی مشینری کی فروخت کو وسعت دینے میں تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاکستان اور بیلاروس کی جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی اور اس کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

دو ریاستی فارمولے پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی گئی، بیلاروس کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوکرین کے تنازع کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بیلاروس کے ساتھ دو طرفہ تعاون آگے بڑھائیں گے۔

الیگزینڈر لوکاشینکو کے صدر نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کی ٹیکسٹائل اور دیگر برآمدات سے فائدہ اٹھائے گا۔

فوٹو اے پی پی
فوٹو اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر بیلاروس اور وفد کے اعزاز میں وزیرِاعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا، جس میں کابینہ ارکان اور بیلاروس کے وفد نے شرکت کی۔

اس سے قبل بیلاروس کے صدر کو وزیر اعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید