راولپنڈی میں خراب میٹرس دینے پر شہری نے دکاندار کو 10 لاکھ روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ ایک میٹرس 22 جنوری 2019 کو خریدا جس کی لائف ٹائم گارنٹی دی گئی تھی، دکاندار میٹرس کی واپسی اور تبدیلی سے انکار کررہا ہے۔
شہری کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ دکاندار نے تحفظ صارفین ایکٹ 2005 کی خلاف ورزی کی ہے، عدم جواب پر دکاندار کے خلاف کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میں ہرجانہ کیس دائر کیا جائے گا۔
کنزیومر پروٹیکشن کونسل نے شہری کی شکایت پر دکاندار سے 15 دن میں جواب طلب کر لیا، میٹرس خراب ہونے پر متاثرہ شہری نے کنزیومر پروٹیکشن کونسل سے رجوع کیا تھا۔