• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک اور جج کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات جمع

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کے بعد ایک اور جج جسٹس بابر ستار کیخلاف بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت جمع کروادی گئی ہے،سابق ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ محمد ایوب کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور کونسل کے دیگر ممبران جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ہاشم کاکڑ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایت جمع کرائی گئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید