کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
پنجاب کے ضلع ملتان، پاک پتن، بھکر، رحیم یار خان اور بہاولنگر سمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی۔
مون سون کی ہوائیں بلوچستان میں بھی داخل ہوگئیں، شمال مشرقی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جولائی کے دوران بارش کے دو تین اسپیل آئیں گے، اگست میں بلوچستان میں مون سون کی زیادہ بارشیں ہوں گی۔