• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرنائی میں بارش کے بعد ندی نالوں میں سیلابی صورتحال

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں پہاڑی سلسلوں میں بارش کے بعد ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔ 

لیویز کنٹرول روم کے مطابق ہرنائی میں پنجاب قومی شاہراہ پر مختلف ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے کے باعث ٹریفک معطل ہے۔

ہرنائی سبی ریلوے سیکشن پر ٹرین کی آمد و رفت ریلوے سیکشن سناڑی کے قریب ریل کی پٹری کو سیلابی ریلے سے نقصان ہوا ہے۔ 

ہرنائی سبی ریلوے سیکشن کی بحالی کے لیے ریلوے حکام نے کام شروع کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید