• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے اضافی یونٹس، اوور بلنگ ظلم پر ظلم ہے: لیاقت بلوچ

نائبِ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو
نائبِ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو

نائبِ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کے صارفین پر اضافی یونٹس اور اوور بلنگ ظلم پر ظلم ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں نائبِ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کا ذمے دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نتیجہ خیز ہونا چاہیے۔

نائبِ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بلزمیں اضافی یونٹس ختم کر کے صارفین کو نئے بل جاری کیے جائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 12 جولائی کو اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف دھرنا ہو گا۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ عوام، تاجر، صنعت کار، ملازم پیشہ افراد نے آئی ایم ایف کا حکومتی بجٹ مسترد کر دیا۔

نائبِ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو بجلی کے بلوں پر بھاری ٹیکس ختم کرنے ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید