• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، بنگلا دیش، نیپال میں بارشوں سے تباہی، 32 افراد ہلاک

بنگلا دیش کے ضلع رنگ پور میں سیلاب کا فضا سے لیا گیا منظر—تصویر بشکریہ اے ایف پی
بنگلا دیش کے ضلع رنگ پور میں سیلاب کا فضا سے لیا گیا منظر—تصویر بشکریہ اے ایف پی

بھارت، بنگلا دیش اور نیپال میں جاری بارشوں کے باعث حالیہ مختلف حادثات میں 32 افراد ہلاک ہو گئے۔

راجستھان اور یو پی سمیت بھارت کی متعدد ریاستوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

راجستھان میں شدید بارشوں سے تباہی مچ گئی، ممبئی میں بارشوں کے باعث مقامی ٹرین سروس متاثر ہوئی ہے۔

بہار میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی، بھارتی دارالحکومت دہلی میں بھی آج ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آسام اور ہماچل پردیش میں بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیپال میں مون سون کی مسلسل ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا دی، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی۔

دریاؤں کے قریبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کے باعث 36 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ہلاک ، 12 زخمی اور 8 لاپتہ ہو گئے۔

نیپال میں وسطِ جون سے اب تک جاری بارش کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ادھر بنگلادیش میں رواں ہفتے بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید