• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ڈی پی فنڈز کی تقسیم پر جام کمال کے بیان کی وضاحت جاری

جام کمال خان--- فائل فوٹو
جام کمال خان--- فائل فوٹو

پی ایس ڈی پی فنڈز کی تقسیم پر وفاقی وزیر جام کمال خان نے بیان کی وضاحت جاری کر دی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر جام کمال خان کے وفاقی حکومت کے بجٹ پر بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، جام کمال نے بلوچستان کے لیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے مختص فنڈ پر تنقید کی تھی۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے وفاقی حکومت کے بجٹ پر تنقید نہیں کی تھی، انہوں نے بلوچستان کے لےی پی ایس ڈی پی مختص کرنے سے متعلق خدشات کا اظہار کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جام کمال نے بلوچستان میں رقوم کی موجودہ تقسیم پر جوابدہ عمل کی ضرورت پر زور دیا تھا، ان کے بیان سے بلوچستان میں ترقیاتی فنڈ کے احتساب اور شفافیت پر بحث چھڑ گئی تھی۔

واضح رہے کہ 5 جولائی 2024ء کی ایک خبر میں وفاقی وزیر جام کمال خان کے 25-2024ء کے وفاقی حکومت کے بجٹ سے متعلق بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید