• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے محکموں کو صوبے کی سطح سے بہتر انداز میں چلانا ناممکن ہے: علی امین گنڈاپور

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بڑے محکموں کو صوبے کی سطح سے بہتر انداز میں چلانا ناممکن ہے۔

علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت محکمۂ صحت اور تعلیم میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صحت کارڈ کی طرز پر ایجوکیشن کارڈ کے اجراء پر گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ریجنل سطح پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات کیے جائیں، ڈومیسائل کی بنیاد پر بھرتی اساتذہ کو ان کے ڈومیسائل والے علاقوں میں تعینات کیا جائے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ترقی ان کے ڈومیسائل والے علاقوں میں سروس سے مشروط کی جائے، سرکاری اسپتالوں میں غیرمستقل طبی آلات کا مکمل ڈیٹا ایک ہفتے میں اکٹھا کیا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ انتظامی عہدوں پر ٹیچنگ کیڈرکے ملازمین کی تعیناتی بند کی جائے، محکمۂ صحت اور تعلیم میں ٹیچنگ کیڈر اور مینجمنٹ کیڈر کو الگ رکھا جائے، کرائے کی عمارتوں میں قائم اسکولوں میں اساتذہ کانٹریکٹ پر بھرتی کیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید