• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے امن کےلیے 8 ہزار علماء شہید ہوچکے ہیں، طاہر اشرفی


چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اس ملک کے امن کےلیے 8 ہزار علماء شہید ہوچکے ہیں۔

لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اس ملک میں ہندو، سکھ، مسیحی رہتے ہیں، کبھی کسی کو مسئلہ نہیں ہوا، ہم کسی بےگناہ کا قتل جائز نہیں سمجھتے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے امن کےلیے آٹھ ہزار علماء شہید ہوئے ہیں، ہم اس ملک کے قانون اور آئین کو سپریم سمجھتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے مزید کہا کہ قانون ہے تو پھر اس قانون کی پاسداری ہونی چاہیے۔ ہم قانون کو ہاتھ میں لینے والے کے ساتھ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی سکھ، عیسائی، ہندو نے یہ نہیں کہا کہ وہ اس ملک کے قانون کو نہیں مانتا۔

قومی خبریں سے مزید